• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف احتجاج فسطایت پر مبنی تھے، رنویر سنگھ

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ ملک میں فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف احتجاج فسطایت پر مبنی تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ ہم 2018ء میں ہیں کیونکہ یہ بہت عجیب محسوس ہوتا ہے، ملک میں احتجاج فاشزم اور معاشی و معاشرتی طبقہ بندیوں پر مبنی ہوتے ہیں اور میرے لئے یہ بہت حیرانگی کا باعث بنا جب یہ احتجاج غصے میں بدل گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سنسر بورڈ کے سربراہ پرسون جوشی نے فلم کے لئے بہت کچھ کیا جس کا نتیجہ فلم کی ریلیز تھا۔ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ میں دکھائی دیئے جس میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور بھی شامل تھے۔
تازہ ترین