• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان، ککک کرن اب ککککترینہ میں تبدیل

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے نفسیاتی تھرلر فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر فلم ’’ڈر‘‘ کے ایک منظر کی یاد تازہ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شاہ رخ خان ایک ہاتھ میں آئس کریم پکڑے اداکارہ کترینہ کیف کے پوسٹرکے سامنے کھڑے ہیں اور انہیں ’’آئی لو یو ککککترینہ‘‘ کہتے ہیں جو ان کی 1993ء کی سپرہٹ فلم ’’ڈر‘‘ کے منظر کی یاد دلاتا ہے۔ فلم ’’ڈر‘‘میں شاہ رخ خان اداکارہ جوہی چاولہ کی تصویر کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں جبکہ فلم میں اداکار سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا اور شاہ رخ خان منفی کردار میں دکھائی دیئے۔ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں اداکار شاہ رخ خان ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف شامل ہیں۔
تازہ ترین