• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل،چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں کی زندگی اجیرن

حب ( نامہ نگار) اوتھل میں روزبروز چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ زراعت کالونی اوتھل میں نامعلوم چور دو موٹر سائیکل اور گھر سے قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ آہورہ میں دکان کا صفایا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے اوتھل شہر کے قریب واقع زراعت کالونی میں ایک گھر میں گھس کر قیمتی سامان اور دو موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں اور اس سے رات قبل موضع آہورہ کے کاروباری مرکز آہورہ اسٹاپ پر نامعلوم چوروں نے ایک دکان کے تالے توڑ کر دکان کا صفایا کردیا اور ہزاروں روپے کا قیمتی سامان اور نقد کیش لے اڑے۔ اطلاع ملنے پر اوتھل پولیس نے حسب روایت چوروں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ عوامی حلقوں نے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوریوں کی وارداتیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور کچھ دن قبل اسی موضع آہورہ میں ایک ہی رات میں شٹر توڑ گینگ نے نو دکانوں کا صفایا کیا تھا مگر پولیس تاحال چوروں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے جبکہ بی ایریا لیاری میں چوری کی وارداتیں رونماہوچکی ہیں مگر وہاں پر بھی لیویز فورس بھی چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ اوتھل کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوریوں کی وارداتوں کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائیں گے اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
تازہ ترین