• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز، جلا ہوا ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہروفیروز(نامہ نگار) نواحی گائوں طالب الدین سولنگی کے رہائشیوں کی جانب سے جلا ہوا ٹرانسفامر تبدیل نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا گيا۔ اس موقع پر مہر علی بہن، آفتاب سولنگی، ممتاز رند اور ديگر نے بتایا کہ ہمارے گائوں طالب الدین سولنگی میں 12 دن سے ٹرانسفارم جل جانے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے بار بار واپڈاکو شکایات کرنے کے باوجود ٹرانسفامر تبدیل نہيں کیا جارہا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر ٹرانسفامر تبدیل کرکے بجلی بحال کی جائے۔
تازہ ترین