• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی گیمز پشاور میں شروع، ملک بھر سے ٹیمیں شریک

پشاور (نمائندہ جنگ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام چوتھی بین الصوبائی گیمز پشاور میں شروع ہوگئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے افتتاح کیا۔ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ، ڈی جی اسپورٹس جنید خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں فنکاروں نے چاروں صوبوں کا روایتی رقص اور اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔ گیمز کے پہلے روز خیبر پختونخوا نے پنجاب کو اسکواش ٹیم ایونٹ میں دو ایک سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ خیبر پختونخوا کی لائبہ اعجاز نے پنجاب کی سدریٰ، پنجاب کی نور العین نے خیبر پختونخوا کی کومل اور خیبر پختونخوا کی نمرہ عقیل نے پنجاب کی ایمن شہباز کو ہرایا۔ اسکواش انفرادی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی کومل اور پنجاب کی نور العین فائنل میں پہنچ گئیں۔ ہاکی میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 1-5سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے سات گولڈ، نو سلور اور دو برانز میڈلز اور 256 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، پنجاب نے 156 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور فاٹا کے نے 156 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین