• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام میں مرد اور عورت ہر لحاظ سے برابر ہیں،محمد بن سلمان

اسلام میں مرد اور عورت ہر لحاظ سے برابر ہیں،محمد بن سلمان

سعودی عرب کےولی عہد اوروزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے زمانے میں طرز زندگی کے حوالے سے بہت سے لوگوں کے نظریات میں تضادات ہیں،اسلام میں مرد اور عورت ہر لحاظ سے برابر ہیں ۔

امریکی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میںمحمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ وہ مملکت میں خواتین اور مردوں کی تنخواہوں میں مساوات کا قانون لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق اور آزادی نسواں کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔

ن کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب میں عورت اورمرد ورکرزکی تنخواہیں برابرکریں گے،سعودی خواتین کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔سعودی عرب میں خواتین کاروبار کرسکتی ہیںاور فوج میں بھی بھرتی ہو سکتی ہیں۔


وران انٹرویو محمد بن سلمان ایران کیخلاف خوب گرجے اورالزام عائد کیا کہ ایران نے القاعدہ عناصر کو پناہ دی اور انہیں حوالے کرنے کے مطالبات مسترد کئے، حوثیوں نے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا اور سرحدوں کا امن تباہ کیا، انہیں تخریب کاری اور دہشت گردی کے لیے ان عناصر کو ایران کی جانب سے بھر پور مدد مل رہی ہے۔

امریکی ٹی وی کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ 1979ءسے پہلے سعودی معاشرہ طبعی زندگی گزار رہا تھا، خواتین ڈرائیونگ کرتی تھیں اور ہمارے ہاں سینما گھربھی تھے،لیکن 1979ءکے بعد ہمارے معاشرے میں شدت پسندی آگئی جو اس سے پہلے نہیں تھی،اس سے پہلے ہمارا معاشرہ بھی دیگر ممالک کی طرح معمول کی زندگی گزار رہا تھا، خواتین ہر جگہ آزادانہ طور پر کام کرتی تھیں۔ ہم عام لوگوں کی طرح سے زندگی گزار رہے تھے اور ہمارا ملک ترقی کی راہ پر دیگر ملکوں کی طرح محو سفر تھا ۔

امریکا سے تعلقات کے بارے میں سوال کے جواب میں ولی عہد کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن نے 11ستمبر کے حملوں کے لئے 15سے20سعودی شہریوں کو استعمال کرکے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ۔نائن الیون کے ذریعے مشرق وسطی ،مغرب ،امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ پیداہوا۔

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم کے بارے میں سوال پر ولی عہد کا کہنا ہے کہ اس مہم میںایک کھرب ڈالرزحاصل کیے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جو کیا وہ ملک کے موجودہ قانون کے مطابق کیا ۔

تازہ ترین