• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شامی صدر کا مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ

شامی صدر کا مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ

شام کے صدر بشار الاسد نے مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ کیا ہے۔

شام کے سرکاری نیوز ادارے سانا نے شامی صدر بشار الاسد کے مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کے مبینہ دورے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

سانا کے مطابق اتوار کے دن بشار الاسد نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب شامی فوج نے باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اس شورش زدہ علاقے کے شہر حرستا سے نکل جائیں۔

شامی فورسز نے حامی ملیشیا گروہوں اور روسی فوج کے تعاون سے مشرقی غوطہ کے زیادہ تر علاقوں کو بازیاب کرا لیا ہے تاہم کچھ مقامات پر باغی ابھی تک مزاحمت دکھا رہے ہیں۔

ادھر شام میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار کا کہنا ہے گزشتہ ہفتے مشرقی غوطہ سے25 ہزار افراد نے نقل مکانی کی اور اگلے کچھ دنوں میں 25 سے 30 امدادی ٹرک ڈوما میں داخل ہوں گے۔

محفوظ مقام پر نقل مکانی کرنے والوں میں زیادہ تر علاقے Hammouriyeh کے لوگ شامل ہیں جہاں شامی فورسز نے کچھ دن قبل انخلا کیلئے راستہ کھولا تھا۔

سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اب تک مشرقی غوطہ سے 73 ہزار افراد کا انخلا ہو ا ہے۔

مشرقی غوطہ کے ایک باغی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ سیز فائر، امداد اور انخلا کیلئے اقوام متحدہ سے بات کررہا ہے۔

مشرقی غوطہ کےعلاقے سبقا پر شامی فورسز کے قبضے کے بعد علاقہ مکین واپس گھروں کو لوٹ رہے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین