• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واٹسن اورپیٹرسن نے دھوکا نہیں دیا، سرفراز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ دو اہم غیر ملکی کھلاڑیوں شین واٹسن اور پیٹر سن نے دھوکا نہیں دیا، وہ بیویوں کی وجہ سے نہیں آئےاور جو کھلاڑی ہامی بھر کے مکرے ہیں انہیں آئندہ ٹیم میں شامل نہیں کریں گے۔

پی ایس ایل کا دوسرا پلے آف کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا،جہاں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن دونوں گلیڈی ایٹرز کے اہم پلیئرز ہیں، ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا تاہم کوشش کریں گے کہ لوکل پلیئرز اچھا پرفارم کریں۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جیت کا مومینٹم برقراررکھیں گے،کل کے میچ میں اچھا کھیلیں گےاور جوکھلاڑی پاکستان نہیں آرہے وہ آئندہ اس کے بارے میں سوچیں گے۔

تازہ ترین