• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانیہ میں اپنی طرز کا منفرد ترین ہوٹل متعارف


برطانیہ میں اپنی طرز کا منفرد ترین ہوٹل متعارف

برطانیہ میں ایک کمپنی نے یورپ کا منفرد ترین ہوٹل متعارف کرایا ، جس کا مقصد مہمانوں، گاہکوں، مسافروں اور سیاحوں کو سستا متبادل فراہم کرنا اور نرالی چیزوں کے متوالوں کو منفرد تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اس نئے تجربے کو پہلی مرتبہ لندن میں پیش کیا گیا،جہاں اس نے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوٹل قائم کیا۔

یہ ہوٹل صرف 26 کیپسولز پر مشتمل ہے یعنی اس میں صرف 26 افراد کی گنجائش ہے، یہاں ایک کیپسول میں رات گزارنے کے اخراجات صرف 25 پاؤنڈ یعنی35 ڈالر کے قریب ہیں۔

یہ رقم لندن کے وسطی علاقے میں کسی بھی عوامی ہوٹل میں روایتی نوعیت کے کمرے کے کرائے سے بہت کم ہےاور ہر کیپسول کے اندر ایک برقی پینل فراہم کیا گیا ہے۔

ہوٹل کی طرف سے مفت وائی فائی کی خدمت بھی فراہم کی گئی ہے، علاوہ ازیں ہر کیپسول میں برقی پلگ بھی دستیاب ہیں، جس کے ذریعے موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین