• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فاسٹ بالر کی اہلیہ کا اپنے شوہر پر ایک اور سنگین الزام

بھارتی فاسٹ بالر کی اہلیہ کا اپنے شوہر پر ایک اور سنگین الزام

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر کے علی صبا نامی پاکستانی خاتون سے تعلقات ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، حسین جہاں نے پیر کے روز علی پور کی عدالت میں مجسٹریٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے ، جس کے بعد وہ کالی گھاٹ میں واقع وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ گئیں، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تحریری درخواست بھی جمع کرائی۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد شامی کی اہلیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ محمد شامی نے علی صبا نامی پاکستانی خاتون سے برطانوی نژاد بزنس مین محمد بھائی کی ایما پر پیسے لیے تھے۔جس کے بعد 9مارچ کو کلکتہ پولیس نے محمد شامی کے خلاف ناقابل ضمانت سیکشنز لگا کر ایف آئی آر درج کرلی تھی۔

تازہ ترین