• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم فوج کےساتھ کھڑی ہوتوکوئی میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا،طاہراشرفی

قوم فوج کےساتھ کھڑی ہوتوکوئی میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا،طاہراشرفی

خا ن پور (نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے صدر علامہ طاہراشرفی نےکہاہےکہ عالمی سطح پرپاکستان کو گھیرنےکی کوشش کی جارہی ہےلیکن پاکستان ترنوالہ نہیں‘عوام متحدہوکر افواج کےساتھ کھڑےہوں توپاکستان کی جانب کوئی مائی کالال آنکھ اٹھاکرنہیں دیکھ سکتا۔سیاست میں جوتااورسیاہی کلچرختم کرناہوگا، وہ کینال ریسٹ ہائوس میں پریس کانفرنس سےخطاب کر رہےتھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ‘ نیپال‘ بھوٹان اور افغانستان نہیں‘پاکستان آزادخودمختار طاقتور ایٹمی طاقت ہےجس کی فوج دنیا کی نمبر ون فوج تسلیم کی جاچکی ہے‘ملک میںاستحکام مذہبی رواداری اور سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے‘ قومی امورپر سیاسی جماعتیں متحدہوں‘ انتخابات سےقبل پر امن سیاسی فضاکاہوناانتہائی ضروری ہے‘سیاست میں جوتااورسیاہی کلچرکو ملکر ختم کرنا ہوگا‘جوتاکلچرمعاشرےمیں عدم برداشت کامظہر ہے‘ عمران‘ زرداری‘نوازشریف سب کواس کلچرکےخاتمہ کیلئے اقدامات کرنےہونگے۔

تازہ ترین