• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جامعہ کراچی، روڈسیفٹی آگاہی واک آج ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈسیفٹی آگاہی واک اور سیمینار منگل 20 مارچ کو صبح9 بجے منعقد ہوگا ۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر طیب کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات بھی شریک ہوں گے ۔شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان زبیر کے مطابق ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام الناس میں اس ضمن میں آگاہی فراہم کرنا مذکورہ پروگرام کا مقصد ہے۔

تازہ ترین