• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی عائد

13 جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی عائد

اسلام آباد (آئی این پی ) ایچ ای سی نے ڈسٹینس لرننگ پروگرام کی شرائط پوری نہ کرنے پر ملک کی 13 جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی عائد کردی ،اور کہا کہ جس فکیلٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی نہیں ہے وہ کیسےیہ پروگرام کرواسکتی ہیں، کمیٹی کی جانب سے حتمی تجاویز تک جامعات ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام میں مزید داخلہ نہیں دے سکتیں،ایچ ای سی کی جانب سے جن جامعات پر اس پابندی کا اطلاق ہوگا ان میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ورچوئل کیمپس کومسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد، یونیورسٹی آف پشاور، گومل یویورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد، یونیورسٹی آف فیصل آباد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاا لد ین ذکریا یونیورسٹی ملتان، سکھر آئی بی اے، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو اور یونیورسٹی آف کوئٹہ بلوچستان شامل ہیں تاہم چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہے کہ یہ اقدام طالب علموں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، پی ایچ ڈی پروگرام کرانے کے لیے اس کی فکیلٹی کا ہونا ضروری ہے اور انرولمنٹ کے لیے بھی ایک حد مقرر ہے، اس کے ساتھ جس فکیلٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی نہیں ہے وہ جامعہ وہ کیسے کرواسکتی ہیں۔ اس حوالے سے ایچ ای سی کے نمائندے محمد اسماعیل کی جانب سے تمام جامعات کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے حتمی تجاویز تک جامعات ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام میں مزید داخلہ نہیں دے سکتیں۔اس اقدام سے تقریبا 4 ہزار طلبا و طالبات متاثر ہوں گے، تاہم ایچ ای سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز میں انرول طالب علم اپنی تعلیم کے نقصان کے بغیر کسی دوسری جامعہ میں داخلہ لے سکتے ہیں اور اس حوالے سے ایچ ای سی کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین