• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کا پہلا اجلاس 9اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (طاہر خلیل)حالیہ انتخابات سے مکمل ہونے والے سینیٹ کا پہلا اجلاس 9اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے پہلے اجلاس کےلئے پارلیمانی بزنس پر حکومت سے رابطے کئے ہیں، توقع ہے کہ 9اپریل کے اجلاس میں سینیٹ کےنئے اپوزیشن لیڈر بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، بلوچستان کا آزاد گروپ ایوان میں آزاد حیثیت سے کام کرے گا، آزاد گروپ نے کسی سیاسی جماعت میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قواعد کے تحت سینیٹ کی تشکیل نو کے بعد منتخب ہونے والے آزاد ارکان کو 15روز کے اندر کسی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنا ہوگا تاہم قواعد میں انہیں آزاد حیثیت سے بھی ایوان میں بیٹھنےکی اجازت دی گئی ہے ۔ 
تازہ ترین