• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آپریشن:لیاری میں مختلف مقابلوں کے دوران 380ملزمان ہلاک

کراچی (ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر)لیاری میں کراچی آپریشن کے دوران مختلف مقابلوں میں 380ملزمان ہلاک جبکہ 356ملزمان گرفتار کیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ستمبر 2013سے شروع ہونے والے آپریشن میں لیاری ڈویژن کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والے مقابلوں میں اب تک 380ملزمان مارے گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ستمبر2013سےدسمبر2013تک لیاری کے مختلف علاقوں میںہونے والے مقابلوں میں34ملزمان مارے گئے، سال 2014میں 156، سال 2015 میں 129، سال2016میں 32، سال 2017میں 22اور سال2018میں اب تک 5ملزمان مختلف مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ستمبر 2013سے دسمبر2013کے دوران لیاری کے مختلف علاقوںسے343ملزمان گرفتار کیئےگئے، سال 2014میں122ملزمان، سال 2015میں75، سال 2016میں 68، سال2017میں 27اور 2018 میں اب تک 23ملزمان مختلف مقابلوں میں گرفتار ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال2014میں عزیر بلوچ گروپ کے105، بابا لاڈلہ گروپ کے43، لشکر جھنگوی کے4جبکہ 2ڈکیت مارے گئے۔ سال2015میں عزیر بلوچ گروپ کے71، بابالاڈلہ گروپ کے42اور8ڈکیت مارے گئے۔ سال2016میں بابا لاڈلہ گروپ کے8، عزیر بلوچ گروپ کے 18،تحریک طالبان پاکستان کے3 اور ایک ڈکیت مارا گیا۔ سال2017میں عزیر بلوچ گروپ کے 5 اور بابا لاڈلہ گروپ کے 17ملزمان مارے گئے۔
تازہ ترین