• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، ڈاکٹرز ہاسٹل میں میڈیکل آفیسر رنگ رلیاں مناتے دھرلیا گیا

سوات، ڈاکٹرز ہاسٹل میں میڈیکل آفیسر رنگ رلیاں مناتے دھرلیا گیا

سوات(نمائندہ جنگ)سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹل میں واقع ڈاکٹر ہاسٹلز میں ایم او ڈاکٹر غیر خاتون کے ساتھ دھرلیا گیا،ایم ایس نے تین ڈاکٹروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کردی،ذرائع کے مطابق سیدوشریف ہسپتال میں واقع ڈاکٹر ہاسٹل میں مبینہ طور پرفیڈز وارڈ میں ڈیوٹی دینے والے ایک ٹی ایم او ڈاکٹر کو ملاکنڈ ایجنسی کی رہائشی خاتون کے مبینہ طور پر ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے ہسپتال کے ڈی ایم ایس نے گھیر لیا ذرائع کے مطابق ڈی ایم ایس نے ہسپتال ایم ایس کو واقعہ سے آگاہ کیا جس پر ایم ایس جہانگیرنے تین ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی قائم کرکے انکوائری کا حکم دیاجس کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی تاہم کوئی مقدمہ یا گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ۔

تازہ ترین