• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن کی طرف سے دینی محافل کا انعقاد بہترین عمل ہے،عمران رشید

ڈبلن( فرخ وسیم بٹ) منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر گلزار احمد کی رہائشگاہ ڈبلن میں ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان کے علاوہ کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی، اس محفل کے مہمان خصوصی آئرلینڈ کی معروف قانون دان سولیسٹر چوہدری عمران خورشید تھے جب کہ اس محفل کی صدارت منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما پیر غلام دستگیر نے کی، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت ڈاکٹر گلزار احمد ،ڈاکٹر مدثر ثاقب اور محمد ارسلان خان نے حاصل کی، تمام شرکاء نے حلقہ کی شکل میں درود پاک کا ورد کیا، مہمان خصوصی سولیسٹر چوہدری عمران رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دیار غیر میں تحریک منہاج القرآن ہمارے ایمان کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے جو اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتی ہے میں اس پر تحریک منہاج القرآن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور بالخصوص میں یہاں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ان محافل کا اصل مقصد ہماری زندگیوں کو صراط مستقیم پر قائم رکھنا ہے، ہم ان محافل میں جو کچھ بھی سیکھیں اس کا رنگ ہماری زندگیوں میں نمایا ہونا چاہیے اور ہمارے قول و فعل سے ان محافل کا مقصد نمایاں ہو۔صدر مجلس پیر غلام دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ درود و سلام حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے تعلق عشق قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا خود اللہ پاک کی سنت ہے اور یہ وہ واحد عمل ہے جو اللہ پاک کی بارگاہ میں سب سے زیادہ مقبول ہے ۔ ڈاکٹر گلزار احمد نے تمام شرکاء کی آمد پر کلمات تشکر ادا کیے، پروگرام کے آخر میں پیر غلام دستگیر نے ختم غوثیہ پڑھا اور خصوصی دعا کروائی۔
تازہ ترین