• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کا دوسرا یوم تاسیس یوم تجدید عہد ہے، الطاف شاہد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر الطاف شاہد نے کہا ہے کہ23مارچ پی ایس پی کا دوسرا یوم تاسیس درحقیقت یوم تجدید عہد ہے۔ پاکستان کی حفاظت اور ہم وطنوں کی انتھک خدمت کیلئے ہمارے جذبے جوان ہیں یوم قرارداد پاکستان اور پی ایس پی کے قیام کا دن دنیا بھر میں جوش و جذبہ سے منائے جانے کا متقاضی ہے۔ پاکستانیت کا فروغ اور اس کی حفاظت پی ایس پی کے طرز سیاست کا محور ہے وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کی سیاسی ترجیحات میں نظریہ ضرورت کا کوئی تصور نہیں۔ ہمارے قائد مصطفی کمال وطن پرست اور اصول پرست سیاستدان ہیں۔ پاکستان میں عام آدمی کی مرضی و منشاء کے مطابق فیصلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کے لیے مصطفیٰ کمال کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اپنا سیاسی کردار ادا کرنا بیش قیمت سعادت ہے۔ پی ایس پی کی پرعزم قیادت مادر وطن سے مختلف برائیوں کا صفایا کرکے دم لے گی۔ اب انتخابی سیاست میں وفاق کے حامی اور وفا شعار و با کردار کامیاب جبکہ فیڈریشن کے دشمن عناصر ناکام و نامراد ہوں گے۔
تازہ ترین