• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،مولانا عبدالحلیم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی کونسل کے رکن حضرت مولانا عبدالحلیم نے کوئٹہ میں مقامی ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر مفتی کلیم اللہ حیدری اوردیگر علماء ولوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران امریکہ کی حمایت کیلئے آئین پاکستان سے ختم نبوت کے قوانین ختم کرنا چاہتے ہیں نوازشریف کے اتحادی سارے حلف نامے کی تبدیلی میں شریک ہیں آج وہ لوگ دوغلطی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اگر شریک نہیں ہیں تو نوازشریف کے ساتھ چلنے کا کوئی جواز پیدا نہیںہوتا انہوںنے کہاکہ سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں دوغلی پالیسی اختیار کی گئی ووٹ ایک کواور بات دوسروں سے کی جارہی ہے ایسے سیاستدانوں نے پاکستانی عوام کو بیوقوف بنارکھا ہے آئندہ انتخابات میں ایسے سیاستدانوں کو ووٹ دینا عوام کیلئے باعث شرم ہوگا۔
تازہ ترین