• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سہون کیس فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی(کورٹ رپورٹر)سانحہ سہون کے ایک ملزم نارد علی جاکھرانی نے مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 8 جون 2017 کوسی ٹی ڈی نے حراست میں لیااور 11 ستمبر کو منگھوپیر کے علاقے سے گرفتاری ظاہر کی،گمشدگی پر ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،تاہم پولیس کی جانب سے اسے سیہون بم دھماکے میں ملوث کردیاگیا،مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے سے روکا جائےاس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو اعتراضات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے پہلے دفتر کی جانب سے لگائے اعتراضات ختم کیے جائیں، آپ کا موقف بعد میں سنا جائے گا،واضح رہے کہ سیہون بم دھماکے میں 80 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین