• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور: فائرنگ سے خاندان کے 5افرادجاں بحق

پشاور کے نواحی علاقے لالہ کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 18ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

چمکنی پولیس کے مطابق نواحی علاقہ چمکنی لالہ کلے میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے اور نامعلوم افراد نے یحییٰ نامی سرکاری ملازم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی یحییٰ ان کی اہلیہ کائنات، 17سالہ سالی عشاء کے علاوہ 18ماہ کا بچہ زوہیب، 5سالہ شعیب بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان 5افراد کو کیوں قتل کیا گیا تاہم تحقیقاتی ٹیم مقرر کردی گئی ہے جو آئندہ چند دنوں میں پولیس کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، فی الحال واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین