• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس : کوریئر کمپنی میں مشتبہ پیکٹ میں دھماکا، ایک شخص زخمی

ٹیکساس : کوریئر کمپنی میں مشتبہ پیکٹ میں دھماکا، ایک شخص زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ماہ میں پانچ دھماکے ہوئے، پانچواں دھماکا ایک کوریئر کمپنی کے سینٹر میں مشتبہ پیکٹ میں ہوا، دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پچھلے چار دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پانچواں دھماکا سین انٹونیو کے علاقے میں کوریئر کمپنی کے دفتر میں گھریلوساختہ پیکج بم پھٹنے سے ہوا، اس سے پہلے آسٹن شہرمیں پارسل بموں کے ذریعے چار دھماکے ہوئے ہیں، پانچواں مشتبہ پیکٹ بھی آسٹن شہر بھیجنے کے لیے کوریئر کمپنی میں آیا تھا۔

ٹیکساس : کوریئر کمپنی میں مشتبہ پیکٹ میں دھماکا، ایک شخص زخمی

ایف بی آئی پانچویں دھماکے کا بھی پچھلے دھماکوں سے تعلق کا شبہ ظاہر کر رہی ہے، گذشتہ روز پولیس نے کہا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک دھماکوں کو دہشتگردی یا ہیٹ کرائم سے نہیں جوڑ سکتے، دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین