• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ مشکل میں پھنس گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ مشکل میں پھنس گئے ۔ امریکی اوریورپی قانون دانوں نے ڈیٹا لیک پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔

فیس بک کمپنی کے چیف سیکورٹی افسر الیکس اسٹیموز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ ڈیٹا لیک کی خبروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ کمپنی میں اب ان کی ذمہ داریوں کا فوکس ابھرتے ہوئے خطرات اور الیکشن فراڈ کے حوالے سے سماجی رابطوں کے نیٹ ورک کی سیکورٹی پر توجہ دینا ہے ۔

اس سے قبل امریکی اخبارنے رپورٹ دی تھی کہ صدر ٹرمپ کی ڈیٹا اینالسس کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بغیر بتائے صدارتی مہم میں استعمال کیا تھا۔ خبریں سامنے آنے پر فیس بک نے اینالسس کمپنی کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی اینالسس فرم کیمبرج اینالیٹکا نے پانچ کروڑ سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات ایک ایسے سافٹ ویئر بنانے میں استعمال کیں جس کے ذریعے سے صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا رجحان بتانے اور انتخابی نتائج سے متعلق پیش گوئیاں کی جاتی تھیں۔

تازہ ترین