• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اےکے سابق ڈی جی احد چیمہ کے نام مزید 49 کنال اراضی موضع تیڈھا میں ہونے کا انکشاف

ایل ڈی اےکے سابق ڈی جی احد چیمہ کے نام مزید 49 کنال اراضی موضع تیڈھا میں ہونے کا انکشاف

لاہور (نمائندہ جنگ) ایل ڈی اےکے سابق ڈی جی احد چیمہ کے نام مزید 49 کنال اراضی موضع تیڈھا میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو پیراگون سٹی کے قریب ہی واقع ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ اس اراضی کی خرید کیلئے 16کروڑروپے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے ہی ٹرانسفر کیے گئےجبکہ ملکیت سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو منتقل کی گئی ۔ احد چیمہ اور ندیم ضیاء کے درمیان ہونیوالی ای میلز سے معلوم ہوا کہ ملزمان الحرم گارڈن نامی ہاؤسنگ سوسائٹی کے شریک اونر تھے۔الحرم گارڈن ایل ڈی اے کی ایک ڈی فنکٹ سوسائٹی تھی جسے دراصل ایل ڈی اے نے ہی ڈویلپ کرنا تھا۔جبکہ ملزمان کی ملی بھگت سے اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو جعلی اونر علی مراد کے نام منتقل کیا گیا جسے ملزمان کی باقاعدہ پلاننگ کے تحت ایل ڈی اے ایسوسی ایشن کیجانب سے بعد میں ٹیک اوور کر لیا گیا۔اس دوران پرائیویٹ کنٹریکٹر کے ذریعے الحرم سوسائٹی پر 5 کروڑ روپے ڈویلپمنٹ کی مد میں خرچ کروائے گئے۔5 کروڑ کی رقم ایل ڈی اے کے معروف کنٹریکٹر کے ذریعے ہی خرچ کی گئی ۔نیب ذرائع نے بتایا کہ اس سارے منصوبے میں مرکزی ملزم احد چیمہ کے ساتھ ساتھ ندیم ضیاء ،اسرار سعید اور دیگر ملزمان بھی شامل رہے جنہوں نے 5 مرلہ کے سیکڑوں پلاٹ فروخت کیلئے ڈویلپ کئے۔نیب لاہور نے ملزم احد چیمہ کے الحرم ہاؤسنگ سوسائٹی میں 1/3 فیصد کے حصہ دار ہونے کے ٹھوس شواہد حاصل کر لیے ہیں جنکی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائد کی ہوسکتی ہے۔ملزم احد چیمہ کے لیپ ٹاپ کی فرانزک رپورٹ آنے پر مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تازہ ترین