• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نظم ۔۔۔ اُداسی

یاسمین حامد

دل ہے بہت اُداس آج

راستے میں تاریکی

دُور تک نگاہوں میں

اضطراب،بے چینی

دل ہے بہت اُداس آج

آس ہے اور نہ ہے اُمید

عمر بھر سفر میں رہی

اب تک تلاشِ منزل ہے

زندگی کی تنہائی

رقص میں ہے محرومی

دل ہے بہت اُداس آج

تازہ ترین
تازہ ترین