• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹیم بدل گئی، آفریدی کی قسمت نہیں بدلی

ٹیم بدل گئی لیکن قسمت نہیں۔ بوم بوم آفریدی اور ہوم کراؤڈ کے درمیان پھر انجری آڑے آگئی ، کراچی کنگز کے آفریدی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے آج کے میچ سے باہر ہوگئے ، پی ایس ایل کے سیزن ٹو میں پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل بوم بوم لاہور میں ہونے والے فائنل سے پہلےبھی زخمی ہوگئے تھے ۔

پی ایس ایل تھری کے دوسرے ایلیمی نیٹر سے قبل کراچی کنگز کو اس وقت شدید دھچکا لگا ہے، جب بوم بوم شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے جبکہ عماد وسیم بھی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے پلے آف میں شاہد آفریدی نے گھٹنے میں انجکشن لگواکر میچ کھیلالیکن ان کی تکلیف میں کمی نہ آئی اور شاہد آفریدی آج پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔

تازہ ترین