• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ساکنان شہر کراچی مشاعرہ آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بزم شعر و سخن کے زیر اہتمام جمعرات کو9 بجے شب کے ایم اسپورٹس کمپلیکس (کشمیر روڈ ) میں ساکنان شہر کراچی مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہاہے جس کی صدارت معروف دانشور ، شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اختر ہوں گے۔مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء میں انور شعور، پروفیسر عنایت علی خان، تاجدار عادل، رفیع الدین راز، لیاقت علی عاصم، زکیہ غزل، اقبال پیرزادہ، فیروز ناطق خسرو، عنبرین حسیب عنبر، قیصر وجدی،وقار زیدی ، علاوہ الدین خانزادہ، شبیر نازش، سحر علی، تبسم صدیقی، رانا خالد، طاہر حسین، عبدالرحمان مومن، اقبال برما، عائشہ یحییٰ، حمیرا گل تشنہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ نظامت کے فرائض خالد میر اور سلمان صدیقی انجام دیں گے۔

تازہ ترین