• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کابل، داعش کا خودکش حملہ، 32 افراد جاں بحق

کراچی( نیوزڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مزار کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں30افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بدھ کو یہ خودکش حملہ معروف بزرگ سخی کے مزار کے قریب اُس وقت ہوا جب وہاں نئے فارسی سال کی خوشی میں جشنِ نوروز کی تقریب جاری تھی۔ خود کش حملہ آور مزار کے اندر داخل ہونا چاہتا تھا تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر اس نے کابل یونیورسٹی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ داعش نے اپنے میڈیا ونگ عمق کے ذریعے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔دوسری جانب طالبان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث ہونے سے انکار کردیا۔افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید ماجروح نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 32 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیںوزارتِ داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔انھوں نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا آیا اور وہ مزار کے اندر موجود افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو روکا تو اُس نے کابل یونیورسٹی کے نزدیک علی آباداسپتال کے قریب خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

تازہ ترین