• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی نے کراچی میں مسلم لیگ نون کی وکٹ اڑادی،نواز لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپورکا کہنا ہے کہ ہمایوں خان کی شمولیت سے واضح ہوگیا کہ عوام کس پارٹی کے ساتھ ہیں آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی سمیت ملک بھرمیں کامیاب ہوگی۔ وہ کیماڑی میں نون لیگی رکن اسمبلی ہمایوں خان کی رہائشگاہ پران کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے انکشاف کیا کہ میں آج سے دو سال پہلے فریال تالپور کے پاس گیا تھا اورتب سے پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون کررہا ہوں ،یہ اتحاد کا سلسلہ اس وقت سے چلا اور آج تک قائم ہے‘میں اپنے حلقے کے لوگوں کی مشاورت سے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہوں ۔ ہمایوں خان کی شمولیت کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس پرکارکنان نے بھرپورنعرے بازی کی اور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے۔
تازہ ترین