• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شمالی کوریا کے اہم عہدیدار بیجنگ پہنچ گئے

جنوبی کوریا ،امریکا کے وفود سے ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے اعلیٰ عہدیدار فن لینڈ سے بیجنگ پہنچ گئے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار Choe Kang Il فن لینڈ میں امریکا اور جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والی غیر رسمی ملاقات میں شریک تھے۔

شمالی کوریا کے حکام نے ملاقات سےمتعلق تفصیل بیان نہیں کی ، فن لینڈ حکام نےاس ملاقات کو تعمیری قرار دیا ہے ۔

فریقین کے مابین اس اہم ملاقات میں امریکا ،جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے 18 نمائندوں نے شرکت کی تھی ۔

تازہ ترین