• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا:سرپھرے شخص کا اپنی بیٹی کے ساتھ بنجی جمپنگ


یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ ہر حد سے گزرجاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص کو ہی دیکھ لیں جو اپنی ہی نہیں بلکہ بیٹی کی جان خطرے میں ڈال کر بنجی جمپنگ کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔

سر پھرے شخص نے ملائیشیا کے دریا پر بنے 2سو فٹ بلند پل کا انتخاب کیااور اپنی دو سالہ بیٹی کو لئے پل سے چھلانگ لگا کر بنجی جمپنگ کا شوق پورا کیا۔

یوں بچی کی جان خطرے میں ڈالنے والے لاپرواہ باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور اُسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین