• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلم کے وہ خوبصورت اسٹائل جو آپ کے ہیں اب منتظر

پیپلم کے وہ خوبصورت اسٹائل  جو آپ کے ہیں اب منتظر

تمہارے شہر کا موسم بڑا سُہانا لگے

مَیں اِک شام چُرا لوں اگر بُرا نہ لگے

اس شعر میں جس طرح شاعر کسی سہانے موسم سے اک شام چرالینے کاارادہ ظاہرکرتا ہے بالکل اسی طرح خواتین بھی فیشن کا وہ ہر نیا اندز اپنا لینےکاتاثردیتی ہیں جسے زیب تن کرنے کے بعد ان کے ارد گردچارسُو رنگینی و دِل کشی کے ڈیرےہوں، ہر نظر ان پر ٹکی ہو ۔یہی وجہ ہے کہ بدلتے ہر وقت نے دیدہ زیب پیراہنوںکو ترتیب دیا سادہ سی شلوار قمیض آج نت نئے ٹراؤزر ،شارٹ اورلانگ شرٹ سمیت پہناوؤں کے مختلف انداز میںاسی مقصد کی تکمیل کی خاطر تبدیل ہوئی۔

خواتین یوں بھی کئی کام ایک ساتھ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں اور یہ معاملہ تو پھر ان کی سج دھج،خوبصورتی اور پہناوؤںکا ہے تو پھر اس معاملہ میں لاپرواہی کیسی ،”سجنا سنورنا“ اور ”جدید فیشن“ کے ٹرینڈز کو فالو کرناخواتین کی کمزوری ہے خواتین کی ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے کہ ان کے ملبوسات دوسروں سے زیادہ خوبصورت نظر آئیں اس کےلئے وہ خاصی محنت کرتی نظر آتی ہیں۔

پہناؤںکا ذکر ہی ہے تو کیوں نہ آج ذکر کرتے چلیں ان دنوں خواتین میںخاص ومقبول اس لباس کا جو بچیاں ہوں یالڑکیاںبالیاں ،میڈیا خواتین ہوں یا سیاسی خواتین ٹرینڈی ملبوسات کے طورزیب تن کی ہوئی نظر آتی ہیں جی ہاں! بات ہورہی ہے پیپلم اسٹائل شرٹ کی ،جی جی اسی شرٹ کی جو گھٹنوں سے تھوڑا اوپر یا اونچی فراک ہوتی ہے۔

خواتین کے ملبوسات میں ان گنت ڈیزائن پائے جاتے ہیں جو موسم اور فیشن کی مناسبت سے بدلتے رہتے ہیں ۔یہ جدید دور ہے جہاں آپ کے لئے نئے اسٹائلز اور ٹرینڈز سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ آج کل شارٹ فراک فیشن کا حصہ ہیں۔ 

ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنر ز اسٹائلش طرز کی شارٹ فراک تیار کر رہے ہیں جن پر ڈیجیٹل پرنٹ کے ساتھ ہلکی کڑھائی بھی موجود ہے جنہیں ٹیولپ شلواراور پینسل ٹراؤزر کے ساتھ پہنا جا رہا ہےتو آئیے آج ذکر کرتے ہیں پیپلم شرٹس کے ان مختلف اسٹائل کاجو آج کل خواتین میں خاصی مقبول ہیں ۔

پیپلم شرٹ ود سگریٹ پینٹ

پیپلم کی خاص بات یہ کہ یہ اسٹائل ان خواتین کے لیے سب سے بہترین ہےجو لمبی قمیضیں پہننا پسند نہیں کرتیںوہ شارٹ فراک زیب تن کرکے ایک طرف جدید پیراہن کو اپنا سکتی ہیں تو دوسری طرف اپنی خواہش بھی بآسانی پوری کرسکتی ہیں ۔پیپلم کے لئے سگریٹ پینٹ کا انتخاب کرنے والی خواتین اس بات پر خاصا دھیان دیتی ہیںکہ قمیض میں بوٹ نیک لائن بنایا جائے جو آپ کی شرٹ کو ایک خوبصورت انداز دیتا ہے۔

پیپلم ود ٹائی اپ کیپری

خواتین میں ان دنوں ٹیولپ شلوارسے لیکر سادہ کٹ والے ٹراؤزر سب کچھ ہی ’اِن‘ ہے لیکن سب سے زیادہ مقبول ’ٹائی اپ کیپری‘ ہے۔ٹائی اپ کیپری کے ساتھ بھی پیپلم اسٹائل شرٹ کو نظر انداز کردیا جائے تو یہ زیادتی ہوگی ، اسی لئے اس خوبصورت اسٹائل کو خواتین ٹائی اپ کیپری کے ساتھ لگانا بھی ہرگز نہیں بھولتیں ۔

پیپلم شرٹ ود غرارہ

پیپلم شرٹس یاشارٹ فراکس خواتین میںگزشتہ دو برسوں سے خاصی مقبول ہیں گزشتہ برس لان کی جو بھی کلیکشن منظر عام پرآئی ان میں اکثر ماڈلز کو پیپلم کے ساتھ غرارے پہنے دیکھا گیا حالانکہ پہلے یہ تاثر عام تھا کہ غرارہ صرف ریشمی کپڑوں کے ساتھ ہی بن سکتا ہے لیکن اس برس ڈیزائنر کے نت نئے تجربے کے تحت یہ تاثر غلط ثابت ہواپیپلم شرٹس کا استعمال خواتین میں ایک نہیں کئی طرح سے مقبول ہے ۔رواں برس شادی کے شراروں اور غراروں پر پہنی جانے والی شرٹ کے لئے بھی پیپلم کا انتخاب زیادہ کیا جاتا رہا۔

پیپلم ود ٹیولپ پینٹس

آج کے دورمیں پیپلم کے ساتھ ٹیولپ پینٹس کا انتخاب بھی خواتین میں خاصا مقبول ہے سادہ یا سلک کی ٹیولپ پینٹس کے ساتھ کامدار پیپلم اسٹائل شرٹس خواتین میں خاصا مقبول پہناوا ہے، رواں برس شادیوں میں اکثر خواتین پیپلم کی کامدار شرٹس سادہ یا سلک کی ٹیولپ طرز پر بنی پینٹس پر زیب تن کی ہوئی جلوہ افروز ہوتی ہیں ۔

عروسی ملبوسات اور پیپلم شرٹس

پاکستان میں عروسی ملبوسات کی تیاری ایک باقاعدہ انڈسٹری کا روپ دھار گئی ہے ڈیزائنرز نے عروسی ملبوسات میں طرح طرح کی اختراعات کی ہیں ۔مشرقی دلہنوں کا رنگ روپ دنیا بھر میں ویسے بھی مثالی سمجھا جاتا ہے ۔

عروسی جوڑے کے ڈیزائن سے لیکر رنگوں تک میں وقت کیساتھ تبدیلی آتی رہتی ہے اور اس تبدیلی میں سے ایک لہنگے کی شرٹ کے سادہ اسٹائل کے انتخاب کے بجائے اب پیپلم اسٹائل کی شرٹ کا انتخاب ہے اب دلہن کے عروسی لباس کے لیے گھاگھرا پسند کیا جائے یا غرارہ ،شرارہ اور لہنگے کیساتھ چھوٹی قمیضیں پسند کی جا رہی ہے اور گزشتہ برس انھیں چھوٹی قمیضوں میں جدت کی خاطر پیپلم اسٹائل کو عروسی ملبوسات کے لئے پسند کیا۔

گزشتہ بر س کے فیشن ویک میں سجل علی کا پیپلم شرٹ کے ساتھ لہنگے میں جلوہ افروز ہونا خواتین کو خاصا بھایا جس کے بعدلہنگوں میں بھی اکثر خواتین پیپلم اسٹائل زیب تن کئے ہوئے نظر آتی ہیں ۔

پیپلم ود جینز

جینس ود پیپلم اسٹائل ایک ایسا لباس ہے جو گزشتہ کچھ برس میں اپنی اہمیت کو کافی حد تک بڑھا چکا ہے۔ آفس ورک خواتین جینس کے ساتھ پیپلم شرٹس کا استعمال زیادہ کرتی ہیں جبکہ پکنک پوائنٹس ہو یا لنچ ڈنر پارٹی ،لڑکیاں جینس کے پیپلم شرٹس کا انتخاب زیادہ کرتی ہیں ۔

غرض یہ کہ پیپلم شرٹ کاٹن میں ہو یا سلک کے فیبرک میں سادہ ہویا کامدار ،شرارہ کے ساتھ ہو یا غرارے کے ساتھ ہر ایک اسٹائل میں خواتین کی خوبصورتی میں اضافےکا سبب بنی ہوئی ہے مندرجہ بالادیے گئے ان دیدہ زیب پیراہنوں کے مختلف اسٹائل میں سے خواتین جو بھی رنگ و انداز منتخب کرنا چاہیں، کرلیں۔انھیں چارسُو پیراہنِ رنگیں کے جلوے سے بکھرے محسوس نہ ہوتو وہ ضرور ہم سے شکوہ کرسکتی ہیں۔

اب اگر آپ پیپلم کے اتنے مختلف اسٹائلزکے بارے میںجان چکی ہیںتو ایک بار اس اسٹائل کو اپنائیے گا کیونکہ یہ اسٹائل جہاں ٹرینڈی ملبوسات میں سے ایک ہے، وہیں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کا بہترین ذریعہ بھی ہے ۔

تازہ ترین