• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے عراق اور یمن میں موجودگی پر عالمی تنقید مستردکردی

ایران نے عراق اور یمن میں موجودگی پر عالمی تنقید مستردکردی

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے عراق، شام، یمن اور دیگر عرب ممالک میں ایرانی مداخلت پر عالمی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔

مشہد میں امام علی رضا کے مزار پرعید نوروز کے موقع پر ایک خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تحت خطے میں سرگرم ہے۔ عالمی برادری کا خطے میں ایرانی مداخلت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

عالمی مداخلت کار پوری دنیا کے معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں اور ہمیں یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ہم شام، عراق اور دوسرے ممالک میں مداخلت نہ کریں۔ میں پوچھتاہوں کہ تمہارا ایران کی خطے میں مداخلت سے کیا تعلق ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ خطے میں ہماری موجودگی وہاں کی حکومت کی درخواست کا نتیجہ ہے۔ اگر خطے کی کوئی حکومت اور وہاں کےعوام ہمیں اپنی معاونت کے لیے طلب کرتے ہیں تو ان کی مدد کرناعقل اور منطق دونوں کا تقاضا ہے۔

تازہ ترین