• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کوٹ ،خریداری کے بہانے چو ر ی ،گرو ہ کا سرغنہ 5خواتین سمیت گرفتار

اسلام کوٹ(نامہ نگار)اسلام کوٹ میں خریداری کے بہانے چو ر ی والے گرو ہ میں شا مل ایک مرد سمیت 5خواتین کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔گذشتہ روز اسلام کوٹ شہر کے مختلف دکانوں پر سامان چوری کرنے والے گرو ہ کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔معلومات کے مطابق مذکورہ مرد و خواتین نے رات کے وقت اسلام کوٹ کے ایک ہوٹل میں رہائش اختیار کی اور صبح خریداری کے بہانے مختلف دکانوں پر گئے جہاں پر انہوں نے کپڑے،جوتے اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں ۔تاہم ایک دکاندار نے خواتین کے جانے کے بعد کچھ چیزیں غائب دیکھیں تو پیچھا کر کے اگلی دکان پر ان کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے تھانے پر لے جانے کے بعد تلاشی لی تو تمام تر چوری کی گئیں اشیاء ان کے بیگز سے پائی گئیں۔جس پر اسلام کوٹ پولیس نے دکاندار ترشول لوہانہ کی مدعیت میں ایک مرد غلام حسین سمیت پانچ خواتین نازیہ ،شمشاد،مریم،سمیرا،حوا اور خدیجہ پر مقدمہ درج کر لیاہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس شناختی کارڈز بھی موجود نہیں ہے ان کے بتائے گئے ناموں کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین