• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت کے مسائل حل کر نے کیلئے مسلم حکمرانوںکا اتحاد ناگزیر ہے،ساجد میر

امت کے مسائل حل کر نے کیلئے مسلم حکمرانوںکا اتحاد ناگزیر ہے،ساجد میر

کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے مسلم حکمرانوں کے اتحاد کی ضرورت ہے ، شام کے مسلمانوں کو بے یار و مددگار چھوڑنا بے حسی کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی اور بڑی طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں سیمینار بعنوان ’’ شام میں مظالم عالمی ضمیر کب جاگے گا ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے صوبائی امیر مفتی یوسف قصوری ، رانا شفیق خان پسروری ، مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، محمد اشرف قریشی ، مولانا عبد الوھاب سیٹھار ، مولانا یوسف کاظم ، ایم مزمل صدیقی ، مفتی رفیق سلفی، چوہدری خالد محمود ادریس ، مولانا اسحاق نذیر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ سینیٹر ساجد میر نے مزید کہا کہ شام کے انسانی المیئے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد نے شہروں کو کھنڈ رات میں تبدیل کردیا ہے ، شام کے مسئلے پر حکومت کی بے حسی بھی قابل مذمت ہے ۔ ہم نے سیاسی اور سفارتی اعتبار سے بھی کوئی جراتمندانہ قدم نہیں اٹھایا ۔سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ اسلامی اخوت کا تقاضہ ہے کہ عالم اسلام کے مقتدر طبقات شام کے مسلمانوں کی حمایت اور نصرت میں اپنا کردار ادا کریں ۔

تازہ ترین