• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد بھورے خان روڈ جلد مکمل کیا جائے،کنور نوید

لیاقت آباد بھورے خان روڈ جلد مکمل کیا جائے،کنور نوید

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینرورکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل نے یوسی39لیاقت آبادمیں بھورے خان روڈکی تعمیر اور ترئین و آزائش پرکام کےآغاز کے سلسلے میں منگل کورابطہ آفس میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور انہیں ہدایت کی کہ روڈکی تعمیرکے کام میں کوئی کوتاہی نہ کریں اورجلدازجلدمنصوبے کومکمل کرکے عوام کو ریلف فراہم کرنے میں کرداراداکریں،قبل ازیں کنور نویدجمیل کوروڈکی تعمیرکے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیاگیا،میٹنگ میں یوسی38اور39کے چیئرمینز رئیس خان اورمعراج الدین نے خصوصی شرکت کی،واضح رہے کہ بھورے خان روڈکی تعمیرکاکام کئی ماہ سے تعطل کاشکارتھا۔

تازہ ترین