• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل میں مکان کی چھت گرنے سے ماں، بیٹی جاں بحق،3خواتین زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے اللہ بخش گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ تین خواتین زخمی ہوگئیں ،واقعے کے وقت گھر میں قرآن خوانی کا سلسلہ جاری تھا،پولیس کے مطابق اللہ بخش گوٹھ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ریحانہ زوجہ ذبیح اللہ اور اسکی 5سالہ بیٹی ریحانہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ جویریا ،سفینہ اور ببلی زخمی ہوگئیں جنہیں علاقہ مکینوں نے ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا ،پولیس نے مزید بتایا کہ مکان کی چھت ٹی آر گاڈر کی بنی ہوئی تھی جس کے نتیجے دب کر دونوں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئیں جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جب یہ واقعہ ہوا اس وقت مذکورہ مکان میں قرآن خوانی کا سلسلہ جاری تھا ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیا۔
تازہ ترین