دعاء حصول پاکستان
کرمسلمہ تو یہ ورد زباں ہم لے کے رہیں گے پاکستان
ہم لے کے رہیں گے پاکستان ہم لے کے رہیں گے پاکستان
مرکز ہو ہمارا پاکستان اور گھر ہو ہمارا پاکستان
ہو جان سے پیارا پاکستان حاصل ہو خدارا پاکستان
حاصل ہو خدارا پاکستان ہم لے کے رہیں گے پاکستان
اغیار بھی اب اس سوچ پر ہے اب قوم مسلماں اوج پر ہے
اسلام کا دریا موج پر ہے ہے قائد اعظم کشتی بان
ہے قائد اعظم کشتی بان ہم لے کے رہیں گے پاکستان
ہر جا پہ ہماری فتح ہوئی ہر صوبہ میں لیگ کی جیت ہوئی
کیا رحمت خالق ہم پہ ہوئی ہے شکر خدائے ہر دو جہاں
ہے شکر خدائے ہر دو جہاں ہم لے کے رہیں گے پاکستان
(مسرت جہاں صدیقی )