• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 موٹر سائیکلوں کا میلہ جاپان میں سج گیا

جاپانی دار الحکومت ٹوکیومیں 45ویں سالانہ موٹر سائیکل شو کاباقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، جس میں سینکڑوں جدید بائیکس شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔


مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگر ایونٹ کا حصہ بنائی گئی ہیں ۔

ان کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس ، گلوز، گلاسسز اور کِی چینز بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس شو میں جاپان بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کی ہیں ،جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا جارہا ہے۔

 موٹر سائیکلوں کا میلہ جاپان میں سج گیا

3روز تک جاری رہنے والی جاپان کی سب سے بڑی موٹرسائیکل نمائش میں ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں جو کہ 25مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔

تازہ ترین