• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمیشن کا ڈیجیٹل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ

یورپی کمیشن کا ڈیجیٹل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی کمیشن نے انٹر نیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسی کا اعلان کردیا۔ یورپی ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ اس سلسلے میں سب سے بڑا مسئلہ ان بین الاقوامی ڈیجیٹل کمپنیوں سے ٹیکس کی وصولی ہے، جو یورپی یونین کے باہر بیٹھ کر کام کررہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے یورپی یونین آئندہ سے ان کمپنیوں کو ہونے والی آمدنی کو دیکھتے ہوئے ان پر ٹیکس عائد کرے گی۔ اس طرح فیس بک، ٹوئٹر، ایئر بی این بی اور اوبر جیسی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔

تازہ ترین