• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ڈومیسٹک کرکٹ:سر پر چوٹ کھانے والے کے متبادل کی اجازت

لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ نے اپنے ملک کے چاروں ٹاپ ڈومیسٹک ایونٹس میں سر پر چوٹ کھانے والے کھلاڑی کے متبادل کی اجازت دے دی، ای سی بی کی جانب سے تمام کائونٹی کلبز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، نئے سیزن کے لئے ہونے والی اس تبدیلی کے بعد ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ سر پر چوٹ کھانے والے اپنے پلیئر کی باوجود بولنگ اور بیٹنگ بھی کر پائے گا، مگر اس کے ساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ متبادل کو بھی انجرڈ پلیئر کےمعیار کا ہی ہونا چاہئے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرکٹ لائزن افسر کریں گے، اگر کسی میچ میں ایسے افسر میسر نہیں ہوئے تو پھر امپائر اس بات کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہوگا کہ زخمی ہونے والے پلیئر کے لئے منتخب متبادل میدان میں اترنے کا اہل یا نہیں۔
تازہ ترین