• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروجیکٹس کا بروقت قبضہ دینے میں کسر نہیں چھوڑی، سی ای او بحریہ ٹائون

پروجیکٹس کا بروقت قبضہ دینے میں کسر نہیں چھوڑی، سی ای او بحریہ ٹائون

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد علی ریاض ملک نے کہا ہے کہ بحریہ ٹائون کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ وہ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل، پراپرٹی کی قبل از وقت منتقلی اور کسٹمرز کو باآسانی فراہم کرنے میں کوئی کثر نا چھوڑیں اور یہی وجہ بحریہ ٹائون کو نا صرف پاکستان بلکہ ایشیا میں رئیل اسٹیٹ کے میدان میں مہارت جدت اور دیانتداری میں نمایاں بناتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے 23مارچ کو بحریہ ٹائون کراچی میںبحریہ اسپورٹس سٹی کی حوالگی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ احمد علی ریاض ملک کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹائون کراچی میں بحریہ اسپورٹس سٹی کی قبضہ حوالگی کی شاندار تقریب نے بحریہ ولاز اور رہائشی پلاٹس کا قبضہ حاصل کرنے والے حاضرین کیلئے یوم پاکستان کی خوشیوں کو چار چاند لگادیئے ،بحریہ ٹائون کراچی کی فقید المثال پراجیکٹ بحریہ اسپورٹس سٹی کا قبضہ سال 2020کے بجائے مارچ 2018 میں شروع کرنا ایک دفعہ پھر بحریہ ٹائون کو دیانتداری، پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اور مالکان کو منتقلی میں ہرپاکستانی کا سب سے زیادہ پسندیدہ اور قابل بھروسہ رئیل اسٹیٹ برانڈ بناتے ہیں۔بحریہ اسپورٹس سٹیمیں زیر تعمیر 50ہزار افراد سے زائد گنجائش رکھنے والا پاکستان کا سب سے بڑا رفیع کرکٹ اسٹیڈیم جو اس وقت تیزی کیساتھ اپنی تکمیل کے مراحل عبور کررہا ہے اس کی خصوصیت ہے۔بعد ازاں یوم پاکستان کے موقع پر بحریہ ٹائون کراچی کی جانب سے بحریہ ڈانسنگ فائونٹین میں شاندار شو کا بھی انعقاد کیا گیااس شو میں لوکل اور انٹر نیشنل پکوان مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنی اس موقع پر شہر کی نامور شخصیات اوررہائشیوں سمیت کراچی کے دیگر علاقوںسے شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈانسنگ فائونٹین کی180فٹ بلندی کو چھوتے فواروں نے حاضرین پر سحر طاری کردیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس شو میں شریک ہوکر وہ بے حد خوش ہیں، ستر ہ سالہ حمنہ جو ڈانسنگ فائونٹین شو دیکھنے کلفٹن سے بحریہ ٹائون آئی تھی کا کہنا تھا کہ میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ یہاں آئی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ کتنا مزہ آیا ،ڈانسنگ فائونٹیشن شوز کے دوران چلائے گئےقومی نغموںسے ماحول ہی بدل گیا۔

تازہ ترین