• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرارداد پاکستان میں شامل مقاصد کے ساتھ نا انصافی کی گئی،علامہ ناظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے صوبائی دفتر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر خطاب میں صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ 1947 ء کے بعد پاکستان میں حکمرانوں کی تاریخ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انتہائی افسوس کے ساتھ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ قراردادپاکستان میں شامل مقاصد اور اہداف کے ساتھ کتنی ناانصافیاں اور زیادتیاں ہوئی ہیں ۔ ہمارے ملکی آئین اور قانون کی بنیاد بھی قرارداد پاکستان تھی لیکن جس طرح مختلف ادوار میں آئین کو معطل یا منسوخ کرکے ملک کا حلیہ بگاڑا جاتا رہا اس سے قرارداد پاکستان کی توہین ہوئی ہے ۔
تازہ ترین