• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کو عارضی استثنا، جرمن وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان

برلن (جنگ نیوز) جرمن وزیر خزانہ پیٹر آلٹمائر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو خوش آمدید کہا ہے، جس کے تحت انہوں نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر عائد کردہ نئے اضافی ٹیکسوں سے یورپی یونین کو عارضی استثنیٰ دے دی ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ تجارت میں عالمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے زیادہ کوششیں کرنا چاہییں۔ آلٹمائر نے آج بروز جمعہ ایک مقامی ریڈیو سے گفتگو میں مزید کہا کہ برلن حکومت عالمی تجارت میں یک طرفہ اقدامات کی مخالفت کرتی ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے پر واشنگٹن کے اتحادی ممالک نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
تازہ ترین