پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اپنی جلد کی حفاظت کے طریقے اپنے مداحوں سے شیئر کرچکی ہیں ، ان کا روز مرہ استعمال کا پسندیدہ ماسک لیموں اور شہد ہے۔ کہتی ہیں کہ یہ چہرہ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اسے موئسچرائز بھی کرتا ہے اور جلد میں انوکھی چمک پیداکرتا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے بھی ایک ویڈیو کے ذریعے ہونٹ، جلد اور بالوں کو فریش اور خوبصورت رکھنے کے لیے ایسے ٹوٹکے بتائے، جن پر ہر کوئی عمل کرنا چاہے گا۔پریانکا نے نہایت آسان چیزوں کا استعمال کیا جن میں انڈا، دہی، لیموں وغیرہ شامل ہیں۔
بھارتی اداکارہ شردھاکپور نے بھی اپنی پھیکی ،بے جان اور بے رونق چہرے کو اجلا ،شفاف اور جمکدار بنانے کا راز کھول دیا، ان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں مسلسل کئی گھنٹوں تک کام کرنے کی وجہ سے ان تو جلد کا رنگ پھیکا پڑ گیا تھا، اور اس وجہ سے اسے دوبارہ تروتازہ اور شفاف بنانے کے لئے انہوں نے پنی روز مرہ کی غزامیں سڑابری اور آڑو کو شامل کیا ہے ، جس سے ان کی جلد پھر سے چمکدار ہوگئ اور اجلی ہو گئی ہے۔
شردھاکپور نے دعوی کیا کہ ان دو پھلوں کو اپنی غزا کا حصہ بنانے سے ان کی جلد کو نمی ملی گی اور یہ موسم گرما میں جلد کی حفاظت کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری شفاف اور ترتازہ جلد کا راز بھی سڑابری اور آرڈو کو باقاعدہ کھانے میں مضمر ہے۔
یہ توخیر تھی اداکارائوں کی باتیں، جن کی خوبصورتی کے راز سے سبھی واقف ہونا چاہتے ہیں ، پر ہم ذکر کریں گے آنے والے موسم کا، چونکہ ابھی گرمیوں کی آمد تو نہیں ہوئی لیکن سورج اپنے شعاعیں بکھیرنے کیلئے بے تاب ہے اور وہ دن دور نہیں جب آپ دھوپ کی تمازت سے بچنے کیلئے سائبان کی تلاش میں بھٹک رہی ہوںگی ۔
گرم موسم انسانی جلد اوربالوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے ۔گرمی کی حد ت سے جلد چکنی ہو جاتی ہے اور چہرے پرکیل مہاسے اوردانوں، داغ دھبوں کا بھی سبب بنتی ہے ۔ ہم اپنی جِلد کی نوعیت کے حساب سے اس کا خیال رکھ سکتے ہیں جیسے:
آئلی اسکن
عام خیال یہ ہے کہ گرمیوں میں جلد سے زیادہ روغن کا اخراج ہوتاہے لیکن یہ خیال غلط ہے بلکہ گرمی کی وجہ سے جسم سے پسینہ زیادہ نکلتاہے اور یہ پسینہ چکنا ئی میں مل کر جسم سے روغن کے زیادہ اخراج کا تاثر دیتاہے لہٰذا گرمی کے موسم میں آپ کو احتیاط کرنی چاہئے۔اور اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے اپنے چہرے کو دن میںدو تین بارٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
خشک جلد
کچھ لوگوں کی جلد خشک ہوتی ہے اورگرمی کی حدت کے سبب ان کی جلد پر دھبے ہو جاتے ہیں لہذا اس موسم میں ایسے لوگ لا ئٹ مو ئسچر ائز ر کا استعمال کریںنا کہ ہیوی لوشن کا جو آپ موسم سرما میں استعمال کرتے ہیں ۔پانی کی بیس (واٹر بیس موئسچر ائز ر) استعمال کریں جو جلد از جلد جذب ہوجائے اور جلد کو گرمی کی شدت سے بچا سکے۔
حساس جلد
کچھ لوگوں کی جلد بہت حساس ہو تی ہے ایسے لوگوں کے چہرے پر کیل مہاسے ،دانے بہت جلد نکل آتے ہیں ۔اگر آپ کی ا سکن حساس ہے تو کریموں اور لوشن کا استعمال بالکل ترک کر دیں۔ گرمیوں میں میں ہیوی کریم اورلوشن کے استعمال سے جلد کو نقصان پہنچ سکتاہے ان کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔اوردن میں دوبارہ کسی اچھے فیس واش سے چہرہ دھوئیں ۔ پانی کا استعمال کریں:دن میں بار بار پانی اورجوس یالسی پئیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کے چہرے کو شگفتہ اورشاداب رکھنے کے لئے پانی سے بہتر کوئی ٹا نک نہیں۔اس لیے وافر مقدار میں پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ ہلکی پھلکی غذا کا استعمال:گرمیوں میں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کریں ۔دہی سلا داور کچی سبزیاں اپنے کھانے میں ضرور استعمال کریں۔ کیونکہ سبزیاں چہرے کو شاداب رکھتی ہیں۔
پرفیوم کا استعمال
گھرسے آفس یا شاپنگ کے لیے باہر نکلنے سے پہلے اپنے پرس میں کوئی چھوٹی سی پر فیوم کی شیشی لیتی جائیں اور وقتا فوقتا پر فیوم لگائیں اتنا کہ صرف خو د کو ہی اس کی خوشبو محسوس ہو ۔یہ خوشبوآپ کوتازگی کا احساس دلائے گی۔
آپ روز مرہ میں ذرا سی توجہ دیں تو آپ بھی بہترین جلد کی مالک بن سکتی ہیں۔ مثلاََ
٭ جلد کو ہر ممکن صاف ستھرا رکھیں۔
٭ جلد کو مناسب نمی فراہم کرنے کے لیے روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔
کبھی بھی اپنے چہرے کی جلد کو مت نوچیں اور تولیے سے صاف کرتے وقت رگڑنے سے بھی پرہیز کریں۔
٭ جلد کی اچھی صحت کے لیے دھوپ، اسٹیم یا گرم پانی سے غسل کرنا بھی مضر ہے لہٰذا ان سے بھی حتیٰ الامکان بچنے کی کوشش کریں۔
٭ نہانے کے بعد جلد خشک ہونے سے پہلے موئسچرائزنگ لوشن استعمال کریں۔
٭ دن کے وقت جلد کو کم موائسچرائز کریں جب کہ رات کو سوتے وقت زیادہ موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں۔
٭ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو بہتر یہی ہے کہ ان کاسمیٹکس پروڈکٹ کا استعمال کریں جو آپ کی جلد کی حساسیت کے عین مطابق ہیں، اس سلسلے میں آپ اپنے اسکن کیئر اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔
٭ایکسر سائز کرنا بھی آپ کی جلد کی صحت کے لیے نہایت مفید ہو سکتا ہے۔
٭اپنے ہاتھوں کو چہرے کی جلد سے دور رکھیں۔
٭ کبھی بھی اپنے چہرے پر ہونے والے کیل مہاسے کو ناخن سے نہ نوچیں، اس طرح مرض بڑھ جاتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلا کام یہ کریں کہ اپنے اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔
٭ ہفتے میں ایک بار اپنے چہرے اور گردن کی جلد کا فیشل ضرور کریں۔
٭خشک موسم میں نہانے کے فوراً بعد اپنی کہنیوں، گھٹنوں اور پیروں کے پنجوں کی جلد موائسچرائزنگ کریں۔
٭ حساس جلد والے خواتین و حضرات اینٹی بیکٹیریل سوپ استعمال کریں۔
٭ کم خوابی آپ کی جلد پر اثر انداز ہو سکتی ہے لہٰذا ہمیشہ اپنی نیند پوری کریں۔
٭ اپنی اچھی اسکن کے لیے پھلوں اور دودھ کو اپنی خوراک میں ضرور شامل رکھیں۔
یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ دھوپ آپ کی جلد اور بالوں کی سخت دشمن ہے۔ آیا آپ ایک خاتون ہیں یا مرد۔
اگر آپ بائیس سال یا چالیس سال کی عمر میں بھی خوب صورت نظر آنا چاہتے/ چاہتی ہیں تو آپ کو دھوپ سے بچنا ہو گا اور بے شک آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہیں، آج ہی سے اپنی اچھی جلد اور صحت مند بالوں کی خاطر تیز دھوپ سے بچنا شروع کر دیں، کیوں کہ یہ آپ کے حُسن کی سخت ترین دشمن ہے۔
٭ ہمیشہ SPF کے ساتھ فاؤنڈیشن استعمال کریں۔
٭ صبح دس بجے سے شام تین بجے تک تیز دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں کیوں کہ اس وقت سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمکتا ہے اور اس وقت دھوپ میں تیز ترین تمازت ہوتی ہے۔ سن اسکرین کا استعمال کریں۔
٭ سن اسکرین کو اپنی گردن، ہاتھوں اور جلد کی ہر اس جگہ پر لگائیں جہاں دھوپ پڑ سکتی ہے۔