• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا :خودکار اسلحہ بنانے کے تمام آلات پر پابندی عائد

امریکا :خودکار اسلحہ بنانے کے تمام آلات پر پابندی عائد

امریکی اٹارنی جنرل نےکہا ہے کہ ایک قانون تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت نیم خودکار اسلحے کو خودکار اسلحے میں تبدیل کرنے والے تمام آلات فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جاری ہے ۔

امریکا کے اٹارنی جنرل چیف سیشنز نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف نے وہ تجاویز تیار کرلی ہیں جن کے تحت اسلحہ کی فروخت کے وفاقی قوانین میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ ان میں کسی بھی اسلحے کو خودکار اسلحے میں تبدیل کرنے والے آلات کی فروخت پر پابندی بھی شامل ہے ۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف اس حوالے سے ٹوباکو فائر آرمز اور ایکسپلوزیو کے قوانین کا جائزہ لے رہا ہے اور یہ تجویز دی گئی ہے کہ ایسے آلات کو مشین گن کے ذیل میں شامل کیا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں چیف سیشنز کا کہنا تھا کہ اس قانون کے ذریعے امریکا میں بندوقوں کے ذریعے بڑہتے ہوئے پرتشدد واقعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

صدر بننے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح رہی ہے کہ تمام امریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،دوسری جانب صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوباما انتظامیہ نے ایسے خودکار آلات کو قانونی قرار دیا تھا جو ایک برا خیال تھا ، جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا ۔ آج محکمہ انصاف اس حوالے سے قانون جاری کررہا ہے جس کے تحت بمپ اسٹاک کی فروخت پر پابندی عائد کی جارہی ہے ، بات ختم ۔

ہم ایسے تمام آلات پر پابندی لگادیں گے جن کے ذریعے نیم خودکار اسلحے کو خودکار اسلحے میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین