• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ،داعش کیلئے لڑنے والی فرانسیسی خاتون گرفتار

افغانستان ،داعش کیلئے لڑنے والی فرانسیسی خاتون گرفتار

افغانستان میں داعش کے لیے لڑنے والی فرانسیسی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان حکام کےمطابق فرانسیسی خاتون سمیت داعش کے5جنگجو گرفتار ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق فرانسیسی خاتون کو افغانستان کے شمالی صوبے جاؤزجان میں 2 روز قبل فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی نے ایک بیان میں ہے کہا کہ ضلع دارزاب میں افغان اسپیشل فورسز اور این ڈی ایس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فرانسیسی خاتون کے ساتھ داعش کے 5 افغان جنگجوؤں کوبھی گرفتار کیا گیا جبکہ افغان وزارت دفاع نے بھی فرانسیسی خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہاکہ اس کارروائی میں 6 شدت پسند مارے بھی گئے۔

صوبائی پولیس چیف محمد جوزجانی کے مطابق کارروائی میں امریکی فوج نے بھی حصہ لیا،حالیہ کارروائی میں صوبے میں داعش کے لیے سرگرم فرانس کے 2باشندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

تاہم افغان حکام نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ گرفتارکی جانے والی خاتون کی قومیت کی شناخت کس بنیاد پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی خبررساں ادارے کا یہ دعویٰ سامنے آچکا ہے کہ فرانسیسی اور الجزائری جنگجوؤں نے داعش افغانستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تازہ ترین