• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرناٹکا میں منہ سے دھواں اڑاتا ہوا ہاتھی

کرناٹکا میں منہ سے دھواں اڑاتا ہوا ہاتھی

بندروں کے بعد اب لگتا ہے کہ ہاتھیوں نے بھی نشہ کرنا شروع کردیا ہے۔

جی ہاں بھارتی ریاست کرناٹکا میں منہ سے دھواں اڑاتے ایک ہاتھی کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے لوگوں کے ذہن میں کئی سوالات اٹھادئیے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائلڈلائف کنزرویشن سوسائٹی نے گزشتہ دنوں اپنے فیس بک پیج پر منہ سے دھواں اُڑاتے ہوئے ایک ہاتھی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی کبھی کبھار جنگل سے کوئی جلی ہوئی چیز اٹھا لیتے ہیں اور اس کے دھوئیں سے بالکل اسی طرح لطف اندوز ہوتے ہیں جس طرح سگریٹ، سگار، پائپ یا حقہ پینے والے انسان کرتے ہیں تاہم اس بات میں کتنی سچائی ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔

کرناٹکا میں منہ سے دھواں اڑاتا ہوا ہاتھی

کرناٹک وائلڈلائف کنزرویشن سوسائٹی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں جس ہاتھی کو منہ سے دھواں اُڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔

تازہ ترین