• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایم اے سندھ کی بڑی قوت بن کر ابھرے گی،قاری عثمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے اظہار تشکر کیلئے جاری اپنے بیان میں کہاہےکہ اسلام زندہ باد کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت سے باطل قوتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، جماعت نے کارکنوں دینی مدارس کے علماء کرام آئمہ مساجد،خطباء عام شہریوں نے بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل سندھ کی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔

تازہ ترین