• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ بازی کیخلاف کارروائی،7ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16پتنگیں معہ 08ڈوریں برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے سلیمان سے 01پتنگ معہ 01ڈور،عمر سے 01پتنگ معہ 01ڈور،اسامہ سے 01پتنگ معہ 01ڈور،حیدر سے 01پتنگ معہ 01ڈور،عثمان سے 01پتنگ معہ 01ڈور،ذوالفقار سے 01پتنگ معہ 01ڈور،تھانہ بنی پولیس نے یوحنا مسیح سے 10پتنگیں معہ 02ڈوریں بر آمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین